ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرقہ پرست طاقتیں ملک کی سا لمیت کے لیے خطرہ : آل انڈیا امامس کونسل

فرقہ پرست طاقتیں ملک کی سا لمیت کے لیے خطرہ : آل انڈیا امامس کونسل

Sat, 04 Nov 2017 00:16:14    S.O. News Service

پاپولرفرنٹ آف انڈیاکے خلاف آواز اُٹھانے والے عناصر فسطائی جماعتوں کے زرخرید غلام۔ ہر سکولر ہندستانی پاپولر فرنٹ کے ساتھ ہے: احمد بیگ 
نئی دہلی، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) آج پورے ملک کے سیکولر ماحول کو گندا کرنے کے لیے فسطائی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور صرف کر رہی ہیں۔ ملک میں امن پسند اور جمہوریت نواز افراد کا انکاؤنٹر ، پسماندہ طبقات پر مظالم اور آئین کی روشنی میں قومی اور ملکی تعمیر کے لیے کام کرنے والی تنظیموں پر واویلا مچانا ملک کے پرسکون ماحول کو گندا کرنے کی سازش اور حکومت کی تین سالہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناپاک کوشش ہے۔ ان باتوں کا اظہار شاہین باغ ہیڈ آفس میں منعقد امامس کونسل کی نیشنل سکریٹریٹ میٹنگ میں کونسل کے قومی صدر مولانا محمد احمد بیگ ندوی نے کیا۔ 

کونسل کے قومی صدر نے کہا کہ : ’’حکومت کی ذمہ داری حق کا ساتھ دینا اور ہر حال میں انصاف کو بحال کرنا ہے۔ ظالم کو ظلم سے روکنے اور مظلوم کی مدد کرنے سے ہی فسطائی جماعتوں اور ہندوتوا دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوں گے‘‘۔

کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مفتی حنیف احرار سوپولوی نے کہا کہ : ’’پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف آواز اُٹھانے والے عناصر فسطائی جماعتوں سے بالواسطہ یا بلاواسطہ وابستہ ہیں۔چوں کہ پاپولر فرنٹ جیسی جمہوری اور آئینی تنظیم آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور وشوہندو پریشد اور دیگر ذیلی تنظیموں کی ملک دشمنی کو واضح کر رہی ہے؛ اس لیے ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور پوری طاقت کے ساتھ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف محاذ آرائی کر رہی ہے‘‘۔آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی نے کہا کہ: پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک آئین کے مطابق ملک کے پسماندہ طبقات کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہے ؛ اس لیے آل انڈیا امامس کونسلہندستان کے جمہوریت پسند عوام سے اپیل کرتی ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں‘‘۔


Share: